ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے بچا‍ؤ کے لیے ایس او پیز جاری

 کورونا سے بچا‍ؤ کے لیے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:حکومت نے تعمیراتی ، صنعتی شعبے، تجارتی مراکز، ٹرانسپورٹرز مسافروں کیلیے کرونا سے بچاو کیلیے ایس او پیز جاری کردیے ہیں. 
حکومت نے تعمیراتی ،صعنتی شعبے، تجارتی مراکز، ٹرانسپورٹرز مسافروں کیلیے کرونا سے بچاو کیلیے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہری ہجوم سے گریز کریں، ایک دوسرے کے درمیان کم از کم چھے فٹ کا فاصلہ رکھیں۔گھر سے باہر نکلنے وقت سرجیکل ماسک کا استعمال کریں۔

حکومت نے تعمیراتی اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے کرونا ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے خاتمے تک بائیو میٹرک حاضری معطل رکھی جائے، دفاتر میں یا تعمیراتی سائٹس کے راستوں پر سینیٹائزرلگائے جائیں، تعمیراتی سائٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تھرمل گن کی دستیابی یقینی بنایا جائے،کام کی جگہ کو کثرت سے جراثیم کُش محلول سے دھویا جائے.

حکومت نے تجویز دی ہے کہ انڈسٹریز ورچوئل مواصلات کے ذریعہ کارکنوں اور صارفین کے درمیان رابطے کو کم سے کم کریں، کھانے کے دوران 2 میٹر سے بھی کم فاصلے پر نہ بیٹھیں۔ اسی طرح کسی بھی دوسری سرگرمی جس میں باہمی رابطے کی ضرورت ہو، دو میٹر کا فاصلہ یقینی بنائیں۔

صنعتوں میں ملازمین کو اچھے معیار کے ماسک، دستانے اور نقل و حمل کے ذرائع فراہم کر یں، بیمار شخص کو کام میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے ورکرز جن میں کرونا کی علامات ظاہر ہوجائیں ان کے لئے عارضی قیام گاہ یا قرنطینہ کمرے کا انتظام کیا جائے تاکہ اُن کو ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک قرنطینہ کیا جاسکے۔
صنعتوں میں ملازمین کیلیے ٹرانسپورٹ کےدوران ڈرائیور کے صحت اور حفاظت کے اعلی معیار اپنائیں، ڈرائیوروں کو سفر کے دوران ماسک، ہیڈ گئیر اور دستانے پہننے چاہئیں، ائر کنڈیشن کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں، کھڑکیاں کھلی رکھیں۔
گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافر گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے میڈیکل ماسک ا ور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں، کھانسنے اور چھینکتے ہوئے ٹشو پیپر کا استعمال کریں اور بعد میں ٹشو پیپر کو کوڑا دان میں پھینک دیں۔ سفر کے دوران غیر ضروری بات چیت اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔
ٹرانسپورٹرز گاڑی میں سواریوں کو بٹھانے سے پہلے اور اُتارنے کے بعد گاڑی میں چراثم کش اسپرے کیا جائے۔ ایئر کنڈیشنگ کا استعمال نہیں ہونا چاہئے، ونڈوز اسکرینوں کو تازہ ہوا کی گردش کے لئے کھلا رکھنا چاہیے، مسافروں کو ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ نہیں رکھنا چاہیے، ڈرائیوروں کو سفر کے دوران ماسک اور دستانے پہننے چاہئیں۔
کٹائی اور احساس پروگرام کے دوران بھی شہری ایک ہی جگہ جمع ہونے سے گریز کریں، ایک دوسرے کے درمیان کم از کم چھے فٹ کا فاصلہ رکھیں باربار ہاتھ دھوئیں اور طبی ماسک کا استعمال کریں۔