جیل سٹاف کی پوسٹ اپ گریڈیشن سے جیل ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا , آئی جی جیل

 جیل سٹاف کی پوسٹ اپ گریڈیشن سے جیل ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا , آئی جی جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کو ایک احسن اقدام قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کی 7جیلوں سنٹرل جیل لاہور،ڈسٹرکٹ جیل لاہور،سنٹرل جیل روالپنڈی،سنٹرل جیل فیصل آباد،سنٹرل جیل ملتان ، سنٹرل جیل بہاولپور اور ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی)میں اس سسٹم کا فوری طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کا دائرہ کار بتدریج  پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا۔ آئی جی جیل نے کہا  کہ اس پروسس سے پنجاب کی جیلوں میں باقاعدہ اصلاحاتی عمل کا آغاز  ہو گیا ہے۔

اس سےجیلوں کے حالات سدھارنے میں مدد ملے  گی اور قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جیل سٹاف کی پوسٹ اپ گریڈیشن سے جیل ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش بڑھانے کے لیے مزید تعمیرات کا فیصلہ بھی خوشں آئندہ ہے۔

انھوں نے مزیدکہا کہ پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےذریعے قیدیوں، سٹاف،انتظامی اوردیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی, پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں کی آمد و رفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اورریکارڈ رکھا جائےگا ۔ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو چوتھے اور آخری کوارٹر کی رقم بھی جاری کردی، آخری کوارٹر میں پنجاب پولیس کو 24 ارب 30 کروڑ کی رقم جاری کی گئی، گوجرانوالہ 65 کروڑ، راولپنڈی کو 1 ارب 10 کروڑ، فیصل آباد کو 1 ارب، ملتان کو 66 کروڑ، پی ایچ پی ایک ارب اور ٹیلی کمیونیکیشن کو 76 کروڑ روپے جاری کیے گئے، پولیس کو ملنے والے تمام فنڈز ملازمین کی تنخواہوں، تیل،سامان،اسلحہ کی خریداری،وردی سمیت دیگر اخراجات پر استعمال ہونگے ۔

Shazia Bashir

Content Writer