وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ترقی کا دعویٰ ٹھس ہو گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ترقی کا دعویٰ ٹھس ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ترقی کا دعویٰ، 39سرکاری کالجوں کیلئےکتابوں،سائنسی آلات کی خریداری کاپراجیکٹ ختم۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ترقی کا دعویٰ بے بنیاد نکلا۔39 سرکاری کالجوں کیلئےکتابوں،سائنسی آلات کی خریداری کاپراجیکٹ ختم کر دیا گیا۔ محکمہ ہائرایجوکیشن سےفنڈزنہ ملنےپرلاہورکےکالجوں کاپراجیکٹ ختم کا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف تخت لاہور کو بچانے نکل پڑے 

  واضح رہے کہ لاہورکے29کالجوں کیلئےکتابوں کی خریداری کا1کروڑ76لاکھ فنڈزرکھا گیا تھا۔ سائنسی آلات کی مدمیں3کروڑ55لاکھ روپےکافنڈمختص تھا۔ فرنیچرکی مدمیں3کروڑ76لاکھ ،ٹرانسپورٹ کی مدمیں 1کروڑمختص تھا۔ آئی ٹی کیلئے2کروڑ47لاکھ روپےکی گرانٹ مختص تھی۔

علاوہ ازیں سامان کی خریداری کیلئے20مارچ کواخبارات میں اشتہارات جاری کیےگئے۔ 10اپریل کوسامان کی خریداری کیلئےٹینڈرزبھی اوپن کرنےکےبعدفائنل کرلیے۔ ٹینڈرزفائنل ہونےکےبعدبجٹ نہ ہونےپرپراجیکٹ کوختم کردیاگیا۔ سرکاری کالجوں کےطلباءکیلئے45ہزارنئی کتابوں کی خریداری کامنصوبہ ٹھپ ہوگیا۔22 خواتین کےسرکاری کالجزاور17لڑکوں کے کالجز شامل ہیں۔