ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وانا بازار میں پولیس پٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وانا بازار میں پولیس پٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  وانا بازار میں پولیس پٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت  کی ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس  کیا ۔ا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کی جبکہ  زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا  کی ۔

محسن نقوی  نے کہا شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔کے پی کے پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔