ویب ڈیسک : اوگرا نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے ، لوگ قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور افراتفری ختم ہو چکی، ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان اوگرانے مزید کہا کہ آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، قلت ، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔