سٹی 42 : منی مزدہ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ منی مزدہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر تنویر احمد جٹ کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔
منی مزدہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر تنویر احمد جٹ نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ رکنےسے معیشت متاثر ہو گی، مہنگائی مزید بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتیں کم نہ ہوئیں تو گڈز ٹرانسپورٹرز کیلئے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہوجائے گا ۔
دوسری جانب بزنس کمیونٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےپرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی نےقیمتوں میں اضافےکو معیشت کیلئےخطرہ قرار دے دیا۔ صدر چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ صنعت پہلے ہی پیدواری لاگت کیوجہ سے عالمی مسابقتی دوڑ سے باہر ہے، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ایکسپورٹ کو دھچکا لگے گا، ملکی تجارت کا خسارہ پہلے ہی 25 بلین ڈالر سے زائد ہوچکا ہے۔
علاوہ ازیں پیٹرولیم قیمتیں بڑھتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔ ٹرانسپورٹرز نے300 سو روپے سے 600 سو روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ لاہور سے فیصل آباد کے کرایہ میں 1200 سے 1350 تک کا اضافہ جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 8000 سے 8600 روپے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1300 سے بڑھا کر 1550 روپے، لاہور سے اسلام آباد کاکرایہ 2600 سے بڑھا کر 3000 روپے جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ 2890 سے 3500 کر دیا گیا۔
لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 8650 سے 9200 روپے ، لاہور سے مری کا کرایہ 2790 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے جبکہ لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4000 سے بڑھا کر 4250 روپے کر دیا گیا۔ اسی طرح شہر میں سفر کرنے کیلئے رکشوں ،ٹیکس سروسز کاکرایہ بھی بڑھ گیا۔