ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم ٹاؤن ؛ مسجد سے لیپ ٹاپ چوری کرنیوالا ملزم فاروق عرف کمانڈو گرفتار

 مسلم ٹاؤن ؛ مسجد سے لیپ ٹاپ چوری کرنیوالا ملزم فاروق عرف کمانڈو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن کی مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ملزم فاروق عرف کمانڈو گرفتار، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا تھا۔
پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر نبیلہ کوثر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم فاروق عرف کمانڈو سے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔

انچارج انسپکٹر مسلم ٹاؤن نبیلہ کوثر کا کہنا تھا کہ ملزم سے دیگر وارداتوں میں لاکھوں مالیت کےموبائل فونز بھی برآمد ہوئے، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور2ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔