عابد چودھری:پولیس کا کہنا تھاملزم نے گھریلو ناچاقی و دیگر وجوہات پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا،25 سالہ مقتولہ کنزہ کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اہلیہ کے لرزہ خیزقتل کے بعد ملزم نے ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا، قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شالیمار پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 فائیو کال پر بروقت رسپانس ڈولفن کی اولین ترجیح ہے۔