حکومت پنجاب کا 9 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا اعلان

 حکومت پنجاب کا 9 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : حکومت پنجاب کی جانب سے 9 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا اعلان کردیا گیا۔ 

 پنجاب کلچر ڈے کی تقریب میں گلوکار عارف لوہار اور سائیں ظہور پرفارم کریں گے، تقریب کی تیاریاں الحمرا آرٹ سینٹر لاہور میں شروع ہو گئیں، تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی۔

 پنجاب کلچر ڈے کو منانے کے لئے محکمہ اطلاعات و ثقافت اور لاہور آرٹس کونسل نے تیاریاں شروع کر دیں۔