علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈاپور کی اپیل پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل راجا ظہورالحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے، علی امین امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جوکہ عدالت نے منظور کرلی۔

 وکیل نے استدعا کی کہ سرکاری مصروفیات کے باعث علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوسکتے، استثنیٰ دیا جائے۔دورانِ سماعت وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ 

 عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ پراسس سرور نے نوٹسز تعمیل نہیں کرائے اور ملزم کو نوٹسز موصول نہ ہوسکے، ملزم کیخلاف دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی ختم کی جاتی ہے، درخواست گزار 50 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک مقامی ضامن دے۔بعدازاں عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، گزشتہ برس دسمبر میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer