رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات جاری

رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوئی سدرن سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس ماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا.

ترجمان کے مطابق ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی آٹھ سے دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے ، اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہونگے، جبکہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات 10 بجے سے 3 بجے تک کی جائے گی.