ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس میں آگ لگ گئی

 میٹرو بس میں آگ لگ گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی جس سے دو مسافر بے ہوش ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو روک دیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق بس میں آگ بجھانے والے آلات کی کمی سے نقصان زیادہ ہوا۔

  ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا ہے، میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں، انہیں ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔