نہم جماعت میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری

 نہم جماعت میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے نہم جماعت میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا،  بغیر جرمانے کے 15 مئی تک رجسٹریشن کروائی جاسکے گی.

لاہور بورڈ نے نہم جماعت میں داخلوں کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں رجسٹریشن کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے، طالب علم 15 مئی تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 15 مئی سے 30 مئی تک رجسٹریشن ہوگی، 2023، 2025 سیشن کے لیے رجسٹریشن کی جائے گی۔

نہم و دہم کے نصاب میں بڑی تبدیلی

علاوہ ازیں یکساں تعلیمی نصاب کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیاگیا ہے،یکم اپریل 2024 سے قبل نئی کتابوں کی چھپائی مکمل کرلی جائے گی، نہم و دہم کے نصاب میں تبدیلی کیلئے ماہرین تعلیم سے باقاعدہ مشاورت کا عمل شروع کیا گیا ہے،رواں سال نرسری سے مڈل تک نصاب کو انگریزی میں تبدیل کردیا گیا ہے،  یکم اپریل 2023 تک تمام سکولوں میں نرسری سے مڈل تک مفت درسی کتب فراہم کردی جائیں گی۔

پاسنگ مارکس %40 کرنے کی تجویز 

پنجاب بورڈز میں رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پاسنگ مارکس 33 فیصد ہی رہیں گے، تعلیمی بورڈز کے تحت سال 2025 میں ہونے والے امتحانات میں پاسنگ مارکس %40 کرنے کی تجویز زیر غور ہے،پاسنگ مارکس بڑھانے کا حتمی فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ 40 لاکھ سے زائد طلبہ امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔