وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عمران خان نے بڑاقدم اُٹھالیا

 وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عمران خان نے بڑاقدم اُٹھالیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے وکیل علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا حکم چیلنج کیا گیا۔درخواست میں عدالت سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے اور آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی۔استدعا کی گئی کہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم غیر قانونی ہے لہٰذا عمران خان کے وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری کیے گیے ہیں۔ عمران خان نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی عدالت نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کی تھی۔

Hifza Rajpoot

Content Writer