ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع بولان میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کوئٹہ میں نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔ نماز جنازہ میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ بولان کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 9 اہلکار شہید اور 9 اہلکار زخمی ہوئے۔ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا 9 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھماکا خود کش تھا۔