سینئر صحافی عطیہ مصطفیٰ کو سپرد خاک کر دیا گیا

سینئر صحافی عطیہ مصطفیٰ کو سپرد خاک کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ روز انتقال کرنے والی سینئر پاکستانی صحافی عطیہ مصطفیٰ کی تدفین کر دی گئی ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق نمائندہ 24 نیوز یو اے ای عطیہ مصطفیٰ کینسر کی مریض تھیں جو گزشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئی تھیں۔ 

 سینئر صحافی میں کچھ مہینے پہلےہی ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کی جسمانی حالت مسلسل بگڑتی چلی گئی اور اتوار کی شب وہ خالق حقیقی سے جا ملیں ، ان کی نماز جنازہ بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انکی وصیت کے مطابق انہیں اپنے والد کی پہلو میں آبائی قبرستان پیر کوٹ گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ میں سپرد خاک کردیا گیا  ۔

 عطیہ مصطفیٰ چیمہ کا شمار دبئی کے سینئر صحافیوں میں ہوتا تھا انہوں نے اہم ایونٹس کی کوریج کی اور ان کے کریڈٹ میں متعدد ایکسکلیوسو سٹوریز بھی ہیں، مرحومہ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں، واضح رہے کہ مرحومہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں ہی قیام پذیر تھیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer