چودھری فہد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، 14روپے فی کلو مزید اضافے سے برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 407 روپے کلو ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 273روپے جبکہ پرچون ریٹ 281روپے فی کلو جاری کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 132 روپے فی درجن برقرار رہی انڈوں کی پیٹی 3840 روپے کی ہو گئی۔
شہریوں نے برائلر گوشت کی قیمت میں ا حتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ غریب آدمی کھانا لگاۓ یا باقی اخراجات پورے کرے ؟ گھر میں کوئ مہمان آ جاۓ تو پریشانی لگ جاتی ہے کہ کہاں سے پورا کریں ۔ جبکہ دکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ برائلر کی قیمتیں بڑھنے کے باعث گاہک بہت کم ہو گۓ ہیں۔