ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد کی ’’تاریخ ‘‘سامنے لے آئی

پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد کی ’’تاریخ ‘‘سامنے لے آئی
کیپشن: PM Imran Khan in Parliment. (File Photo)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی  گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔

خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں، 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے، اور ہم  جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔

 
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor