معروف اداکارنے بیٹے سے 4 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی

معروف اداکارنے بیٹے سے 4 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی ۔وہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہیں اورنئی اہلیہ ریکو شباتا سے یہ ان کی پانچویں شادی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے اپنی 26 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی اداکار کی یہ پانچویں شادی ہے۔ نکولس کیج کی نئی اہلیہ ریکو شباتا ان کے سب سے بڑے بیٹے سے 4سال چھوٹی ہیں۔ 16 فروری کو ہونے والی شادی کی تقریب کولاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں محدود رکھا گیا نکولس کیج نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔