بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا منفرد روپ ، تصاویر وائرل

 بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا منفرد روپ ، تصاویر وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک سامنے آگئی جس میں وہ چند منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار عامر خان اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے بعد اب اپنی نئی فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آئیں گے، یہ فلم اُن کی ماضی کی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کا سیکوئل ہوگا۔عامر خان کے مطابق فلم ‘ستارے زمین پر’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور اس فلم میں بھی اُن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر فلم ‘تارے زمین پر’ کے چائلڈ اسٹار درشیل سفارے جلوہ گر ہوں گے۔اب درشیل سفارے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عامر خان کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکار کو منفرد کرداروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں عامر خان جنگلی کے روپ میں نظر آئے، اُن کے ایک ہاتھ میں پتھر جبکہ دوسرے ہاتھ میں آگ لگی لکڑی ہے۔عامر خان کے دیگر کرداروں میں اُنہیں خلا میں اور ساتھ ہی چھوٹا طیارہ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

درشیل سفارے نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ تین دن باقی ہیں، اس کے علاوہ اداکار نے تصاویر کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

اس سے قبل درشیل سفارے نے عامر خان کے ساتھ اپنی ماضی اور حال کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر عامر خان کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ‘ستارے زمین پر’ میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ جینیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ذرائع کے مطابق فلم کیلئے جس طرح کے خاتون کردار کی ضرورت تھی، جینیلیا اس کیلئے بالکل موزوں ہیں، اسی لیے انہیں فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

‘ستارے زمین پر’ میں اداکارہ عامر خان کی محبت کا کردار نبھائیں گی اور وہ مرکزی کردار کو ابنارمل بچوں کی ٹریننگ کیلئے سپورٹ مہیا کریں گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer