لاہورحادثات میں پنجاب کا نمبر ون شہر بن گیا

لاہورحادثات میں پنجاب کا نمبر ون شہر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور ٹریفک حادثات میں پہلے نمبر پر آگیا، ریسکیو 1122 کےایک سال کےڈیٹا نے بہترین ٹریفک انتظامات کےدعووں کا پول کھول دیا،84 ہزار سے زائد افرادٹریفک حادثات کا شکار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے،خوفناک ٹریفک حادثات کی وجہ سےلاہورپہلے نمبر پر آگیا،ایک سال میں83 ہزار حادثات میں سے نشانہ بننے والے 84 ہزار لاہوریوں میں سے 50 ہزار موٹر سائیکل سوار،210 افراد جان سے گزر گئے، ریسکیو 1122 کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

ریسکیو1122 کے یکم مارچ2019 سےیکم مارچ 2020 کے اعدادوشمار کے مطابق لاہورمیں رونما ہونے والےحادثات پنجاب کے دیگر شہروں میں حادثات کی تعداد سے زیادہ ہیں، ریسکیو کے ریکارڈ کےمطابق حادثات میں 66ہزار625 مرد اور 17ہزار718 خواتین حادثات کا شکار ہوئیں،انہیں حادثات میں 210 افراد اپنی جان سے گئے.

سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوئے،جن کی تعداد پانچ ہزار پانچ سو پینتیس ہے،اسی طرح یو ٹرن لیتے ہوئے دس ہزار سےزائد حادثات رونما ہوئے،غلط ٹرن لیتے ہوئے بارہ ہزار سے زائد افراد کو حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer