(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کے ہزاروں ریٹائر اساتذہ کو پینشن جاری نہ ہونے پرڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریٹائرمنٹ کے زیر التواء کیسسز کی تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی اور ثانوی درجے کے مدارس،سکول، کالجوں یا پھر جامعات میں،غرض یہ کہ درس گاہ کوئی بھی ہو، معلم کے بغیر درس گاہوں کا تقدس بالکل ایسا ہی ہے، جیسا کہ ماں کے بغیر گھر، ایک معلم سیکھنے کے عمل میں انتہائی موثر و مستند راہبر ثابت ہوتا ہے،مگر ان کی بھی ضروریات زندگی ہیں جن کے لئے وہ محنت کرتے، بچوں کو پڑھاتے تاکہ مستقبل میں اپنے خاندان کے افراد کا سہارا بن سکیں۔
اساتذہ کی پینشن سے متعلق اہم اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں، پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے ہزاروں ریٹائر اساتذہ کو پینشن جاری نہ ہونے کےمعاملہ پرڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریٹائرمنٹ کے زیر التواء کیسسز کی تفصیلات مانگ لیں،گریڈ ایک سے سترہ تک ریٹائرہونے والے تمام ملازمین کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری نے مراسلہ میں مزید کہا ہے کہ سال 2017 سے سال 2020 تک کے تمام کیسسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں،تاکہ اساتذہ کو پینشن جاری کرنے کیسز کو فوری حل کیا جائے،تمام ڈسٹرکٹ کو 30 جون تک تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی،تفصیلات فراہم نہ کرنی والی اتھارٹیز کے سی ای او کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔