بزرگ شہریوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

 بزرگ شہریوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت پنجاب میں 8 فلاحی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، بزرگوں کی کفالت کے لیے باہمت بزرگ پروگرام اگلے ہفتے لانچ کیا جائے گا۔

 باہمت بزرگ پروگرام کی افتتاحی تقریب ایوان اقبال میں ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب کے انتظامات کے لیے کمشنر لاہورڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، اس پروگرام کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈیڑھ لاکھ بزرگوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے مستحق بزرگوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، ان بزرگوں کو متعلقہ علاقوں میں چینج ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جن کے ذریعے مختلف آگاہی پیغامات عوام تک پہنچائے جائیں گے، 36 اضلاع میں موجود رجسٹریشن سنٹرز کے ذریعے بزرگوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، پروگرام کے پہلے مرحلےکےلیے1 ارب 81 کروڑ روپےکے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

دوسری  جانب پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری آفس میں بیوگان کا شکایت سیل قائم کردیا،جس میں خواتین ملازمین بیوگان کی شکایات سنیں گی اور ان شکایات کے بارے میں چیف سیکرٹری کو آگاہ کریں گی۔ حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ حقوق دینے کے حوالے سے کیا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اس سیل کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، اس شکایت سیل میں ملنے والی تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور تمام محکموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بیوگان کی شکایات کو حل کرنے میں اولین ترجیح دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer