حکومت پنجاب نے 14 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی

حکومت پنجاب نے 14 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت پنجاب نے 14 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی، متعدد کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 14ڈی ایم جی افسران کوگریڈ18 میں ترقی دی ہے، جن میں امیرہ بیدار، محمدجہانزیب، منصوراحمدخان، واصف رحمان، سارہ حیات، ستائش شہریار، حمیرا ارشاد، کنول بتول، رابعہ ریاست، رومان برہانہ، عاصمہ اعجاز، ملیحہ جمال اور رشیدسرور شامل ہیں۔ جبکہ کیپٹن(ر) محمد سعید لغاری کو پنجاب سے ریلیو کرکے سندھ حکومت رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، گریڈ 18 کی آفیسر نیلم سلطانہ خٹک کو بھی پنجاب سے ریلیو کردیا گیا ہے۔

 ان کے علاوہ بہزاد عادل کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی، قرۃ العین کو ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹوایڈیشنل چیف سیکرٹری، نبیلہ جاوید کو سیکرٹری ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور فریحہ تجمل کو ڈپٹی سیکرٹری فوڈ لگا دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer