شریف خاندان، نیب ریفرنسز، سپریم کورٹ کے فیصلے اور مریم نواز کی تنقید

شریف خاندان، نیب ریفرنسز، سپریم کورٹ کے فیصلے اور مریم نواز کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شریف خاندان کے ریفرنس کی سماعت کیلیے مزید وقت دینے کے معاملے پر مریم نواز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں توسیع کا واضح مطلب ہے کہ کچھ نہیں نکلا ہے۔ اگر چھوٹا سا بھی ثبوت ہوتا تو یہ فیصلہ دینے میں دو دن نہ لگاتے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی سیاست کا مقصد عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے: حمزہ شہباز

 واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل 6 ماہ میں مکمل کرنا تھا۔ جس کی مدت 13 مارچ کو مکمل ہورہی تھی۔ جس کے باعث عدالتی وقت میں ٹرائل مکمل کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں 2 ماہ اور اسحاق ڈار کے خلاف 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔