ایف بی آر نے این ٹی ڈی سی کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

ایف بی آر نے این ٹی ڈی سی کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ایف بی آر نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ملک بھر کے بنکوں میں موجود بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے، 66 کروڑ 40لاکھ روپے کی نادہندہ این ٹی ڈی سی کے اکاؤنٹس سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی ریکوری کرکے مزید اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کے ذمے سال دوہزار دس کے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں مجموعی طورپر چھیاسٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے واجب الادا تھے ۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کوتمام متعلقہ فورمز پر موقع دینے کے بعد ٹیکس قوانین کے مطابق بنک اکاؤنٹس منجمد کرکے ساڑھے تین کروڑ روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ ایف بی آر نے این ٹی ڈی سی کے ذمے بقیہ باسٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے کی ریکوری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمام بنکوں کے سربراہان اور سٹیٹ بنک کو این ٹی ڈی سی کے مزید اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ہےکہ این ٹی ڈی سی کے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے سی پیک کے منصوبہ جات پر کسی قسم کا منفی اثر نہیں پڑے گا۔