ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے  اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر  عائد پابندی ختم کرنے کیلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کردی ہے جس میں یکم اپریل سے یکم مئی تک پابندی اُٹھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی لاپرواہی سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نگران دور سے قبل اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھانا چاہتی ہے تاکہ اراکین اسمبلی کی سفارش پر اساتذہ کے  تبادلے کرکے انہیں خوش کیا جا سکے۔

یہ خبر ضرور پرھیں۔۔۔۔۔لاہور بورڈ کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا

Sughra Afzal

Content Writer