ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیاں، صدرِ مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیاں، صدرِ مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ 

صدرِ مملکت نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 27 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدرِ پاکستان نے کہا کہ شہید ملک سیف اللّہ داوڑ کے قاتلوں کے خلاف کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد میں اہم پیش رفت ہے۔  

صدر زرداری نے کہا کہ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔