ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈلیوری بوائے ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا،  مقدمہ درج

ڈلیوری بوائے ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا،  مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:  کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کے ڈلیوری بوائے کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر واردات کا ماسٹر مائنڈ اور جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے میں ملوث تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم مائیکل نجی کمپنی میں بطور ڈلیوری بوائے ملازمت کرتا تھا۔

 ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے کولیکشن کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی 15 پر کال کی اور واردات کا ڈرامہ رچایا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر تفتیش کی، جس دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو گمراہ نہ کر سکا اور اس نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 75 ہزار روپے کی کولیکشن رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔