ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قربان پر قومی کرکٹرز کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

عید قربان پر قومی کرکٹرز کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ کھلاڑیوں نے اپنے ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعے عوام کو خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے اور احتیاط برتنے کی تلقین بھی کی۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ میری طرف سے پورے پاکستان اور امت مسلمہ کو عید مبارک ہو۔ محمد رضوان (ون ڈے کپتان) کا کہنا ہے کہ میری طرف سے پورے پاکستان کو عید مبارک۔فہیم اشرف نے کہا آپ سب کو عید مبارک، اس عید پر اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔شاہین شاہ آفریدی  کا  اس موقع پر کہنا ہے کہ میری اور میری فیملی کی طرف سے پورے پاکستان کو عید مبارک ہو۔
صائم ایوب کا کہنا ہے کہ عید خوشی کا دن ہے، اس کو اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کریں۔
محمد حارث کا اہم پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عید مبارک، جن لوگوں نے قربانی نہیں کی اس عید پر ان کا بھی خیال رکھیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ عید کی خوشیاں مبارک ہوں، اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کریں۔عامر جمال نے کہا کہ عید کی خوشیاں اپنے اردگرد کے لوگوں تک بھی پہنچائیں۔ سفیان مقیم نے کہا کہ میری اور پوری ٹیم کی طرف سے عید مبارک۔
قومی کھلاڑیوں کے ان پیغامات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔