ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائنسدانوں نے مریخ پر ایک پراسرار گڑھا دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے مریخ پر ایک پراسرار گڑھا دریافت کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سائنسدانوں نے مریخ کی سطح پر ایک پراسرار گڑھا دریافت کیا ہے اور انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ اس کے اندر کیا ہو سکتا ہے۔

مگر سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں مریخ پر پہنچنے والے انسان ریڈی ایشن سے بچنے کے لیے اس گڑھے کے اندر پناہ لے سکیں گے۔اگر مریخ زمین یا چاند کی طرح ہوا تو اس کا امکان ہے کہ اس گڑھے کی سطح کے نیچے لاوے کی خشک سرنگیں ہوں گی جو انسانوں کی پناہ گاہ ثابت ہو سکتی ہیں۔اس گڑھے کی تصویر ناسا کے مریخ پر موجود مارس Reconnaissance آربٹر نے کھینچی۔

یہ گڑھا مریخ کے Arsia Mons نامی خطے میں موجود ہے جس کے نیچے ایک خوابیدہ آتش فشاں چھپا ہوا ہے۔واضح رہے کہ مریخ میں ایسے متعدد ماحولیاتی خطرات موجود ہیں جو انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer