سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 263ٹریفک حادثات میں 276 زخمی افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور میں ٹریفک حادثات کی زد میں آکر 99 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، 176معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔