سعودی شہزادی کی شادی میں ہالینڈ کی ملکہ نےپہنا پاکستانی ڈیزائنر کا بنایا لباس

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  اردن کے ولی عہد حسین اور سعودی عرب کی شہزادی رجوا کی اردن میں ہونے والی شادی کی رنگا رنگ تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما،معروف پاکستانی ڈریس ڈیزائنر مہہ پارہ خان کے تیار کردہ لباس میں جلوہ افروز ہوئیں۔

 برصغیر اور مغربی ڈیزائن کے حسین امتزاج پر مشتمل یہ لباس پاکستانی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت تھا۔مہہ پارہ خان برانڈ،دیگر بڑے بین الاقوامی فیشن برانڈز میں پاکستان کا واحد نمائندہ بن کر ابھرا۔اس شاندار لباس میں روایتی پاکستانی دستکاری کی تکنیک اور مغلیہ طرز کا حسین ملاپ نمایاں دکھائی دیا،ملکہ میکسیما کا اپنے لباس کیلئے یہ انتخاب بین الاقوامی فیشن منظر نامہ پر پاکستانی ڈیزائنرز کی بڑھتی ہوئی ستائش کی عکاسی کرتا ہے۔