ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،پولیس ناکام ،شہریوں کی زندگی اجیرن

Crime rate increased,motorcycle theft,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)لاہور پولیس سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام،شہر میں 24 گھنٹے کے دوران موٹرسائیکل چوری کی 86وارداتیں ہوئیں۔
لاہور پولیس سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ پولیس کے ہی ذرائع کے مطابق شہرمیں 24گھنٹے کے دوران ڈکیتی سمیت متفرق چوریوں کی 363 وارداتیں ہوئیں۔چوہنگ میں ڈاکوشہری علی کی ایل پی جی دکان سے 40ہزار روپے لوٹ کراور مزاحمت کرنے پر فائرکر کےفرارہو گئے۔

گرین ٹاﺅن میں ڈاکو شہری ر ضوان کے گھر سے 3لاکھ 85ہزارروپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرارہو ئے۔اسلام پورہ میں ڈاکو شہری عاطف کی بیکری سے ایک لاکھ 41ہزا ر روپے لوٹ کر فرارہوئے۔ہیئرمیں ڈاکو شہری افتخار کے گودام سے 80ہزار روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔