وفاقی وزیر احسان مزاری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کی ملاقات 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسان مزاری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئندہ کے سیٹ اپ سے متعلق باہمی امور پر مشاورت کی گئی۔ احسان مزاری نے کہا کہ نیا سیٹ اپ کرکٹ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرے گا، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، پی ایس ایل دنیا کی بہترین کرکٹ لیگ بنے گی۔

احسان مزاری نے چوہدری ذکا اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف نے بطور پی سی بی چیٸرمین اپنے دور میں شاندار خدمات سر انجام دیں۔ پی ایس ایل کے آغاز میں ذکا اشرف کا کلیدی کردار رہا۔ 

Bilal Arshad

Content Writer