حکومتی اقدام کالعدم ،گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاع کو بحال کردیا گیا

حکومتی اقدام کالعدم ،گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاع کو بحال کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے گجرات ڈویژن سمیت دیگر اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کااقدام  کالعدم قرار دے دیا۔ گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاع کو بحال کردیا گیا۔

  لاہور ہائیکورٹ میں گجرات ڈویژن سمیت 4 اضلاع کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی مخالفت ،حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت کو مطمن نہ کرسکے،عدالت نےنگران حکومت کا گجرات ڈویژن سمیت دیگر اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کااقدام  کالعدم قرار دے دیا۔

  عدالت نے سابقہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی   گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاع  کو بحال کردیا،جسٹس شاہد کریم نے اخلاق حیدر چٹھہ سمیت دیگر کی درخواستیں منظور کرلیں۔

Ansa Awais

Content Writer