ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ، وجہ بھی سامنے آگئی

 پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  کی سیاسی مصروفیات کے باعث پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب رواں ہفتے ہی کابینہ کا دوبارہ اجلاس طلب کریں گے۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان  ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں سہہ پہر  کے وقت ہو گی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے وزراء کو دیئے جانے والے محکموں کے متعلق جاری ڈیڈ لاک پر بھی بات ہوگی۔