ٹریفک وارڈنز کیلئے نئی چھتریاں متعارف

ٹریفک وارڈنز کیلئے نئی چھتریاں متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز کے لیے نئی چھتریاں متعارف کروا دی گئیں۔

ایس پی ٹریفک آصف صدیق کے مطابق مال روڈ، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ میں وارڈنز کو چھتریاں تقسیم کر دی گئیں، اسپیشل چھتریاں تقسیم کرنے کا مقصد وارڈنز کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنا ہے۔

ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ شدید گرم موسم میں نئی اسپیشل چھتریاں وارڈنز کی یونیفارم کا حصہ ہوں گیں، چھتریاں وارڈنز کی کمر سے بندھی ہوںگی۔