سائبر حملوں کا خطرہ، وفاق نے تمام صوبوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

Cyber Attack Warning
کیپشن: Cyber Attack
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ، وفاقی حکومت نے تمام محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ سامنے آیا ہے۔ پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان کو مراسلے ارسال کردئے گئے ہیں۔ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و آئی جی پنجاب کو بھی مراسلے بھیجے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ اینٹی وائرس سپیم فائل کو  شناخت کرنے میں ناکام میں ناکام ہیں۔ ہیکرز کئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں۔ تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے اجتناب کریں۔

وفاقی حکومت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ای میل مت کھولیں اور سرکاری کمپیوٹرز کے مواد کی حفاظت یقینی بنانے کے اہم اقدامات بروکار لائے جائیں۔