جمال الدین جمالی : پولیس وین خراب،ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزم دھکالگاتے رہے،گاڑی سٹارٹ ہونے پر پولیس ملزمان کو بٹھا کر کینٹ کچہری سے واپس روانہ ہوئی۔
قانون کی گاڑی چلنے کیلئے ملزموں کی محتاج ہو گئی ۔ ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان پولیس موبائل وین کو دھکا لگاتے رہے ۔گاڑی خراب ہونے سے ملزمان اور پولیس ایک ٹیم بن گئے۔ملزمان کو پیشی کے لیے عدالت لایا گیا۔ واپسی پر گاڑی خراب ہو گئی۔ پولیس اہلکار اور ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان پولیس کی موبائل وین کو دھکا لگاتے رہے۔ گاڑی خراب ہونے سے دونوں فریق ایک ہو گئے اور ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ دھکا لگاتے رہے ۔گاڑی سٹارٹ ہونے پر ملزمان کو بٹھا کر پولیس واپس روانہ ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کو کینٹ کچہری پیش کیا تھا۔
