ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سیزن:عمارتوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

مون سون سیزن:عمارتوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:مون سون سیزن کے پیش نظر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اندرون لاہور کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ، ممکنہ خطرات اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران مون سون کے باعث تاریخی ورثے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اندرون لاہور میں خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بروقت بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران تاریخی عمارتوں کی کنزرویشن، مرمت اور حفاظتی اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے، جبکہ بارشوں سے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر متعلقہ ٹیمیں پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور مسلسل نگرانی جاری رکھیں۔

اجلاس میں عوامی نمائندوں اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ادارہ جاتی تعاون مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مون سون سیزن کے دوران تاریخی شہر اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ شعبوں کو حفاظتی اقدامات پر فوری عملدرآمد اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔