ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی نے ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر شوہر کو قتل کردیا

 بیوی نے ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر شوہر کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارت میں ایک سفاک بیوی نے آشنا کی خاطر شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا جہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو بےدردی سے مار ڈالا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اس واقعے کا علم تب ہوا جب 35 سالہ پرشانت کی والدہ نے یکم جولائی کو پولیس کو شکایت درج کروائی۔

والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرشانت خلیجی ملک میں ملازمت کرتا تھا، انہیں اپنے بیٹے کے گھر آنے اور اس کی موت سے قبل پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

والدہ نے اپنے بیٹے کی موت کو پرسرار قرار دیتے ہوئے بہو سندھیا پر شک ظاہر کیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھیا اور اس کے ایک دوست انیل کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ سندھیا انیل سے تعلق میں تھی اور پرشانت کو اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہوئے انہوں نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، جس کیلئے انہوں نے کرائے کے قاتل وینکٹا سائی کی مدد حاصل کی۔

وینکٹا سائی پرشانت کے گھر گیا اور اسے کثیر مقدار میں شراب پلائی اور  پھر اسے چھت پر لے جاکر نیچے دھکا دے دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور  پھر اسے اسپتال لے جا کر علاج کروایا گیا۔

پرشانت کے گھر آنے کے بعد انیل کے کہنے پر سندھیا نے کینولا کے ذریعے پرشانت کو ٹوائلٹ کلینر اور بے ہوشی کی دوا کا انجیکشن لگایا اور اسے پلنگ سے نیچے دھکا دے دیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

Ansa Awais

Content Writer