ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج

Islamabad High Court, reserved seats, Pakistan Peoples Party Parliamentarians , Election Commission of Pakistan, Notification challenged
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے خیبر پختونخوا میں اپنے حصہ کی مخصوص نشستیں لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع  کر لیا۔ 

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی  درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے۔ اس رٹ پیٹیشن میں پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کل منگل کی صبح اس اہم درخواست کی سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کے 5 اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے
  درخواست  مین پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ان کے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔