ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد میں زلزلہ

مظفر آباد میں زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے دار الحکومت مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 10 کلومیٹر شمال مشرق میں 18 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

بیس سال پہلے والا زلزلہ بھی مظفر آباد کے نزدیک زمین میں کم گہرائی میں  موجود فالٹ لائن پر آیا تھا

مظفر آباد میں  لوگوں کے آج کے زلزلے سے خوفزدہ ہو جانے کی وجہ 8 اکتوبر  2005 کا  سانحہ ہے۔ اُس روز مظفر آباد میں شدید زلزلہ آیا تھا، اس زلزلہ کا مرکز بھی آج کے زلزلے کی طرح  مظفر آباد کے قریب زمین میں دس کلومیٹر گہرائی میں واقع فالٹ لائن میں  تھا، اس زلزلے نے مظفر آباد شہر اور نواحی علاقوں میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، کشمیر کے کئی شہروں، سینکڑوں دیہاتوں میں سینکڑوں سکولوں کی چھتیں گر گئی تھیں اور وہاں کلاس رومز میں بیٹھے بچے بچیاں ملبے تلے دب کر بہت بڑی تعداد میں مارے گئے تھے۔ ایسا ہی مانسہری، بالاکوٹ میں ہوا تھا۔

آج کے زلزلہ کی ریختر سکیل پر  شدت کم تھی لیکن اس کے مرکز کی زمین میں گہرائی کم ہونے کی وجہ سے جھٹکے واضح محسوس کئے گئے اور مظفر آباد  کے عوام کو بیس سال پہلے آنے والا جان لیوا زلزلہ یاد آ گیا۔ 

کراچی، ہندوکش اور بلوچستان کے حالیہ زلزلے

 پاکستان میں حالیہ عرصے میں زلزلوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  کراچی میں یکم سے 8 جون کے دوران معمولی نوعیت کے 32 زلزلے محسوس کیے گئے تھے، جبکہ جون کے 22 دنوں کے دوران زلزلے کے 57 جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 3.2 سے 3.6 کے درمیان محسوس کی گئی تھی۔

ہندوکش سلسلہ ہائے کوہ میں بھی گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل زلزلے آ رہے ہیں۔ ان تمام زلزلوں کا مرکز افغانستان میں ہوتا ہے یا واخان کے علاقہ میں افغانستان سے بھی پر؁ سنٹرل ایشیا مین ہوتا ہے لیکن جھٹکے واخان کے اس پار پاکستان کے علاقوں خصوصاً سوات، چترال میں بھی محسوس کئے جاتے ہیں۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی زیر زمین فالٹ لائنوں میں بھی کچھ مہینوں سے غیر معمولی  سیسمک ایکٹیویٹی ظاہر ہو رہی ہے۔