ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  باسم سلطان : چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں بچے کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ یکم سے 30 جون تک  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 33,277 چالان کیے جا چکےہیں جبکہ  251 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

سی ٹی او کا ٹریفک وارڈنز کو ہدایت دیتے  ہوئے مزید کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کو سڑک پر دیکھتے ہی فوری کارروائی کی جائے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جائے۔ سیف سٹی میں تعینات ٹریفک اسٹاف کو بھی فوری نشاندہی اور ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔