شہزاد خان ابدالی: شہر میں چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، چینی بدستور 190 سے 200 روپے تک فروخت ہونے لگی۔
شوگرملز مالکان کے دعوے کہ چینی ایکسپورٹ کی اجازت دیں مقامی مارکیٹ میں قیمت متاثر نہیں ہوگی،غلط ثابت ہوئے۔
شوگر ملز مالکان کی یقین دہانیوں کے باوجود چینی کی قیمت ایکسپورٹ سے پہلے والی سطح پر واپس نہیں آسکی۔
ایکسپورٹ کی اجازت سے قبل چینی کی قیمت 140 سے 145 روپے فی کلوگرام تھی اور گزشتہ تین ماہ سے چینی 190 روپے پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں پیکنگ والی چینی 200 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جارہی ہے ۔جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی سرے سے دستیاب ہی نہیں ۔