ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے

ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:ریلوے ہیڈکوارٹر نے 18 اور 19 گریڈکے 5افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے.

گریڈ 19کی ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی صائمہ ارم کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد  کر دی گئی،ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر عثمان انور کو ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ڈپٹی ڈی ایس آپریشن ملتان شاہدرضا کو ڈپٹی چیف کمرشل روپے مینجر گڈز تعینات کردیا گیا،گریڈ 18 کے ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی سجاد احمد کو ڈی ٹی او ملتان تعینات کردیا گیا۔

ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر کراچی غلام فرید کو ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔