ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی نے متعلقہ باڈیز سے منظوری کے بعد پہلی بار الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا، پنجاب یونیورسٹی نے رواں سال 5 سالہ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی میں داخلوں کی پیشکش کر دی۔

پنجاب یونیورسٹی نے چار سالہ آڈیالوجی اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی میں بھی داخلے شروع کر دئیے، پنجاب یونیورسٹی میں الائیڈ ہیلتھ کے شعبہ آپٹومیٹری اور وژن سائنسز میں بھی داخلوں کا آغاز، الائیڈ ہیلتھ کے شعبوں میں داخلے سیلف سپورٹنگ کی بنیاد پر ہوں گے۔

وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کو سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری و دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔