ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد:جعلی شناختی کارڈپرتنخواہوں کےاکاؤنٹس کی تصدیق کروانیکاانکشاف

سمن آباد:جعلی شناختی کارڈپرتنخواہوں کےاکاؤنٹس کی تصدیق کروانیکاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:سمن آبادڈویژن میں جعلی شناختی کارڈپرتنخواہوں کےاکاؤنٹس کی تصدیق کروانیکاانکشاف ہو ا ہے۔

ریونیوآفس میں تعینات بل ڈسٹری بیوٹرندیم شاہد کیخلاف تحقیقات کاآغاز کر دیا،بل ڈسٹری بیوٹرکیخلاف تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،ریونیوآفیسرسمن آبادڈویژن نےبل ڈسٹری بیوٹرکونوٹس جاری کرکےطلب کیا،طلبی کےنوٹس کےباوجودپیش نہ ہونےپرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،تحقیقاتی کمیٹی کےسامنےپیش نہ ہونےپرمحکمانہ وقانونی کارروائی کافیصلہ کرلیا گیا۔

بل ڈسٹری بیوٹرنےبینک آف پنجاب گلشن راوی برانچ میں جعلی شناختی کارڈجمع کروایا،بینک کےعملہ نےجعلی شناختی کارڈکی نشاندہی کرکےلیسکواورپولیس کوآگاہ کیا،بینک آف پنجاب نےتنخواہ کےاکاؤنٹ کی تصدیق کیلئےبائیومیٹرک کیلئےبلایاتھا۔

بائیومیٹرک کروانےکیلئےجعلی شناختی کارڈجمع کروانےکی کوشش کی گئی۔