ویب ڈیسک:دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ ’برکس‘ نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کردی.
برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کا دو روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا.
اعلامیے میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی، اعلامیہ میں کہا گیاکہ 13 جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے.
برکس نے اپنے بیان میں امریکا یا اسرائیل کا نام لے کر ان کی مذمت نہیں کی، تنظیم نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا.
برکس نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تمام دیگر مقامات سے اسرائیلی فوجی کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔